18 مارچ 2010 - 20:30

عراقی ممبرپارلیمنٹ صباح الصاعدی نے کہا ہے کہ ملک کے سرکاری اداروں میں کالعدم بعث پارٹی کے تیس ہزار افراد نفوذ کرچکے ہيں ۔

صباح الصاعدی نے کہا کہ یہ تیس ہزار افراد عراق کے حساس اداروں میں اہم عہدوں اور سیکورٹی اداروں میں نفوذ کرچکے ہيں جس سے حکومت کونقصان پہنچ سکتاہے۔اس عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگریہ سلسلہ بند نہيں کیاجاتا تو مستقبل قریب میں عراقی حکومت کو بڑا خطرہ درپیش ہوسکتاہے بالخصوص ایسی صورت میں جب ان افراد کو غیرملکی عناصر کی حمایت حاصل ہے۔عراقی پارلیمنٹ میں اتحاد اسلامی پارٹی کے رکن حسین علی نے بھی سیکورٹی اداروں میں تیس ہزار بعثیوں کے نفوذ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے ان سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔